جنرل نیوز

جشن آزادی تقاریب ۔ دارالعلوم محمدیہ عادل آباد میں قومی پرچم کشائی انجام دی گئی ۔

عادل آباد۔15/اگست(اردو لیکس)دارالعلوم محمدیہ بھکتاپور عادل آباد میں 77 ویں یوم آزادی تقریب کے موقع پر معتمد دارالعلوم محمدیہ محمد شاہد احمد توکل، نائب معتمد مسعود خان پٹیل،صدر مدرس شیخ احمد رمضانی نے77 ویں یوم آزادی تقریب کے موقع پر پرچم کشائی انجام دی اور تقریب کا انعقاد عمل میں لایا۔

 

اس موقع پر،عبدالحفیظ،خواجہ معین الدین زاہد، اور علمائے کرام میں مولانا قمر صاحب،مولانا اسلام الدین قاسمی،مولانا الیاس مظاہری،مولانا جیلانی صاحب،حافظ عبدالاحد، حافظ سرتاج اشاعتی،حافظ عمر مربی، مولوی محمد عبدالغنی،حافظ جعفر اشاعتی،مولانا اکبر مظاہری ،مفتی سہیل ممتاز قاسمی،مفتی عبدالوحید وحید،مولانا قاضی عمر،مولانا فاروق،حافظ فیروز خان،محاسب حاجی عثمان بھی موجود تھے۔اس موقع پر طلبہ نے قراعت کلام پاک اور قومی ترانہ پڑھا،اور حمد و نعت، تقاریر کے ذریعے دلچسپ تعلیمی مظاہرہ پیش کیا۔ مولانا اسلام الدین قاسمی نے ہندوستان کی آزادی پر علماء اکرام اور مجاہد آزادی کی قربانیوں سے متعلق تفصیلی روشنی ڈالی۔مولانا قمر محمدی نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔

 

مولانا الیاس حسن نے دعا کی اور معتمد شاہد احمد توکل نے یوم آزادی سے متعلق بات کی اور تمام کو یوم آزادی تقریب کی مبارک باد کی۔طلباء کو اچھا مظاہرہ پیش کرنے پر انعامات سے نوازا گیا۔اور تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button