جنرل نیوز

اوسط اور چھوٹے تاجروں کو سود کی لعنت سے نجات اور معاشی استحکام بخشنے کے لئے سیوا میاکس کی خدمات

متحدہ کریمنگر ضلع کی جانب سے چلائے جانے والے سیوا میچول ایڈیڈ کو آپریٹیو سوسائٹی لمٹیڈ کریمنگر کے زیر اہتمام ساتواں سالانہ رپریزنٹیو جنرل باڈی میٹنگ کا پیکاک پرائڈ ہوٹل، کریمنگر میں زیر صدارت محمد محمد خیرالدین ڈسٹرکٹ پریسیڈنٹ سیوا میا کس کریمنگر انعقاد عمل میں لایا گیا ۔مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب اقبال حسین ریجنل کو آرڈینیٹر سہولت میکرو فینانس سوسائٹی حیدر آباد ریجن نے شرکت کی۔

 

اس موقع پر مہمان خصوصی جناب اقبال حسین نے کہا کہ بلا سودی سوسائٹی کا آغاز معاشرہ میں وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سوسائٹی کے قیام کا مقصد چھوٹے کاروبار میں بچت کی عادت کو فروغ دینا ، سود کی لعنت سے بچانا ، اور بلا سودی قرض کے ذریعہ ان کے کاروبار کو ترقی دینا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معاشی طور پر کمزور تجارت پیشہ افراد اور ضرورتمندوں کی بلا سودی قرض کے ذریعہ امداد کی جائے گی۔

 

تا که تاجرین اپنی تجارت کو فروغ دے سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ کھاتہ داروں میں تقریبا 15 فیصد لوگ غیر مسلم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس سوسائٹی کے 80 ہزار سے زائد ممبرس ہیں ۔ 1 لاکھ 60 ہزار افراد کو لون فراہم کیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر جناب خیرالدین نے افتتاحی کلمات اور متحدہ کریمنگر کے 4 برانچس کی مجموعی رپورٹ پیش کی۔ کریمنگر برانچ کی رپورٹ سید حامد علی، صدر بی۔ایم۔سی کریمنگر، پداپلی کی رپورٹ جاوید صاحب، صدر پداپلی، جگتیال کی رپورٹ عماد الدین صاحب، امیر مقامی، جگتیال اور کورٹلہ کی رپورٹ نعیم الدین صاحب ،بی ایم سی ممبر نے پیش کی۔پروگرام کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت کلام سے ہوا ۔ الیاس احمد خان نے نظامت کی

 

۔ اس موقع پر چار برانچس کے بی ایم سی ممبرس ، برانچ مینیجر اور اکاؤنٹنٹ کے علاوہ کثیر تعداد میں ممبرس نے شرکت کی۔ شہر کے معززین جناب مقبول حسین صاحب، اے او ریٹائرڈ، اسد صاحب انجینئر، محمد معین الدین صاحب، انجینئر اور اصغر علی صاحب، مالک پیکاک ہوٹل، بحیثیت مہمان شرکت کی۔ خیرالدین صاحب کے شکریہ پر اجلاس کا اختتام ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button