جنرل نیوز

حج سوسائٹی نظام آباد کے زیر اہتمام عازمین حج کے لئے ہیلت اسکریننگ ٹیسٹ کا کامیاب انعقاد   30/اپریل کو تربیتی اجتماع، یکم مئی کو ٹیکہ اندازی کیمپ ہوگا

 

نظام آباد: 29/اپریل (اردو لیکس) محمد نصیر الدین جنرل سکریٹری حج سوسائٹی نظام آباد کی اطلاع کے بموجب حج سوسائٹی نظام آباد کے زیر اہتمام آج منعقدہ صبح 9بجے تا ایک بجے دوپہر عازمین حج کے لئے سرکاری دواخانے نظام آباد پر ہلیت اینڈ اسکرینگ ٹسٹ کا کامیاب انعقاد عمل آیا

اس اسکریننگ ٹیسٹ میں(330)مرد و خواتین عازمین حج نے شرکت کی جس کے لئے( 6) خصوصی کاؤنٹر س قائم کیے گئے جس میں ( 12) سے زائد سرکاری ڈاکٹروں کی ٹیم نے حصہ لیا اس اسکریننگ ٹیسٹ کے کامیاب انعقاد ‌میں حج سوسائٹی نظام آباد کے عہدیداران مولانا شیخ اسماعیل عارفی صدر ، اظہر فاروقی نائب صدر ،‌‌محمد نصیر الدّین جنرل سکریٹری ، سید سمیع اللہ قاسمی ، محمد افضل الدین ، وسیم احمد خاں ، سینئر جرنلسٹ احمد علی خان ، حافظ مظہر ، عبد القدیر ، محمد حامد علی ، عبدالحمید ، عبداللہ ، عزیز خان ، محمد ناصر ، سمیر احمد ، نے عازمین حج کی رہنمائی کرتے ہوئے کیمپ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں اہم رول ادا کیا محمد نصیر الدین نے بتایا کہ 30/ اپریل بروز منگل صبح 10 بجے سے عازمین حج کے لئے تربیتی اجتماع نظام پیالس بودہن روڈ نظام آباد پر منعقد ہوگا حضرت مولانا شیخ اسمعیل عارفی اس اجلاس کی نگرانی فرمائیں گے مشہور عالم دین مولانا محترم عبید الرحمن اظہر صاحب مدظلہ العالی خطیب و امام مسجد ٹین پوش، لال ٹیکری حیدرآباد مناسک حج و عمرہ پر تفصیلی خطاب فرمائیں گے۔ پاسبان ملت مولانامحترم حافظ پیر شبیر احمد صاحب مدظلہ العالی صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھراپردیش اجتماع کی صدارت فرمائیں گے۔ عالی جناب عزت مآب محمد علی شبیر صاحب مشیر حکومت تلنگانہ برائے ایس ٹی، ایس سی، بی سی مینارٹیز اور جناب غلام افضل۔ بیابانی صدر نشین ریاستی حج کمیٹی اور جناب طاہر بن حمدان صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈمی مہمانان خصوصی ہوں گئے عالی جناب محترم پیر خلیق احمد صابر جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھراپردیش بطور اعزازی مہمان شرکت فرمائیں گے۔

 

محترم مولانا لئیق احمد صاحب قاسمی مدظلہ العالی خطیب وامام جامع مسجد شکر نگر بودھن سرپرستی فرمائیں گے۔ ضلع نظام آباد کے تمام عازمین حج مرد و خواتین سے گذارش کی جاتی ہے کہ وہ بہ پابندی وقت اس تربیتی اجتماع شرکت فرمایئں، نماز ظہر ٹھیک 2/بجے ادا کی جائے گی اور بعد نماز ظہر انہ کا نظم بھی رہے گا۔ محمد نصیر الدین جنرل سکریٹری حج سوسائٹی نظام آباد نے بتایا کہ پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر انتخابی قوانین و ضابطہ اخلاق کے نفاذ مدنظر سرکاری دواخانہ نظام آباد میں بتاریخ یکم مئی 2024 بروز چہار شنبہ بوقت صبح 9 بجے عازمین حج کے لئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد عمل لایا جارہا ہے جس میں تمام عازمین حج لازمی طور پر شرکت کریں

متعلقہ خبریں

Back to top button