جنرل نیوز

ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن پروموشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام مضر صحت اشیا کے استعمال کے خلاف بیداری مہم  

ریاض ۔ کے این واصفُ

گُٹکا، کھینی، تمباکو نوشی اور دیگر نشہ آور اشیاء اور ڈینگو بخار کے خلاف بیداری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ یہ ایک سماجی ذمہ داری ہے۔ یہ بات ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن پروموشن ٹرسٹ کے سکریٹری اور سواستھ جاگروکتا ابھیان (سوستھ نہٹور) کے روح روان غزال مہدی نے کہی۔ اس ٹرسٹ کے تحت مفت شوگر اینڈ بلڈ پریشر جانچ سنٹر بھی قائم ہے۔ وہ غزال “ اُچ پرائمری سکول بلاس پور (بجنور)” میں بحیثیت مہمان خصوصی ایک جلسہ سے خطاب کر رہے تھے۔ ۔ یہ جلسہ "مفت کتابوں کی تقسیم ” کے موقع پر منعقد کیا گیا تھا۔

 

غزال مہدی نے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے طلباء سے کہا کہ وہ خوف کی بجائے شوق کے ساتھ اپنی پڑھائی کو آگے بڑھائیں اور اس راہ میں آنے والے ہر مشکل مسئلے کو بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اپنے اساتذہ کے سامنے رکھیں تاکہ وہ اپنی زندگی میں کچھ اچھا کر دکھانے کے خواب کو پورا کر سکیں۔

غزال مہدی نے صحت سے متعلق بیداری کی اہمیت بتاتے ہوئے طلباء پر زور دیا کہ وہ گٹکا کھینی، بیڑی سگریٹ اور ہر قسم کے نشہ آور اشیاء سے خود کو دور رکھیں اور اس کے خلاف بیداری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

ڈینگو بخار کے بڑھتے معاملات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈینگو اسی موسم میں پھیلتا ہے۔ اگر ہم سب مل کر اپنے اردگرد 300 سے 400 میٹر کے علاقے سے مچھروں کی افزائش گاہوں کو ختم کر دیں تو ڈینگو سے بچ سکتے ہیں۔

‘مفت کتابوں کی تقسیم “کے اس جلسہ میں مہمان اعزازی اطاعت حسین نے طلباء سے کہا کہ وہ لگن سے مطالعہ کریں اور اپنے بزرگوں اور اساتذہ کا احترام کریں۔ جلسہ کی نظامت استانی محترمہ صحیفہ ضیاء نے کی اور استانی محترمہ نیشا چوہدری نے جلسہ میں موجود مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button