اسپشل اسٹوری

بچوں کو علم کی روشنی بانٹتی نابینا ٹیچر

حیدرآباد ۔ ریاست تلنگانہ ضلع نلگنڈہ کی منوگوڑو منڈل کے گاؤں "نکریکل” سے تعلق رکھنے والی گنگادھر نویا ایک ایسی مثال ہے جو ثابت کرتی ہے کہ جذبہ ہو تو کوئی بھی رکاوٹ منزل کے راستے میں دیوار نہیں بن سکتی۔

 

اگرچہ وہ بینائی سے محروم ہے لیکن اُس نے کبھی ہمت نہیں ہاری اور اب ایک اسکول ٹیچر کے طور پر بچوں کی زندگیوں میں علم کی روشنی بانٹ رہی ہے۔نویا جب انٹرمیڈیٹ (کالج) کی تعلیم حاصل کر رہی تھی تبھی اُس کی 70 فیصد بینائی چلی گئی۔ مگر اُس نے نہ ہار مانی نہ تعلیمی سفر روکا۔ وہ مطالعہ کرتی رہی، سیکھتی رہی اور خود کو ثابت کرتی رہی۔

 

 

2021 میں منعقد ہونے والے ڈی ایس سی (ٹیچرز ریکروٹمنٹ امتحان) کے نتائج میں نویا نے انگریزی مضمون کی ٹیچر کے طور پر کامیابی حاصل کی۔ آج وہ منوگوڑو کی ایک سرکاری پرائمری اسکول میں بچوں کو پڑھا رہی ہے۔

 

اگرچہ وہ خود روشنی سے محروم ہے مگر دوسروں کی زندگی میں تعلیم کے چراغ جلا رہی ہے۔ اُس کے شاگرد اُسے پیار سے "میڈم” کہہ کر پکارتے ہیں۔نویا کی زندگی ہمیں سکھاتی ہے کہ کمزوریاں ہمیں روک نہیں سکتیں جب تک ہم خود نہ رکیں۔ وہ ایک زندہ مثال ہے

 

کہ حوصلہ، ہمت، اور لگن ہو تو کوئی بھی اندھیرا علم کی روشنی کو روک نہیں سکتا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button