اسپشل اسٹوری

تلنگانہ کے ایک گاوں میں عجیب و غریب بیماری سے ڈیڑھ ماہ کے اندر ایک خاندان کے 4 افراد کی موت _ خون کی قئے کے بعد ہورہی تھی موت

کریم نگر _ 31 دسمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے ایک  گاوں میں عجیب و غریب بیماری سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد 45 دن کے اندر فوت ہوگئے ۔ مقامی افراد کے مطابق  موت سے قبل اس خاندان کا ہر فرد کو خون کی قئے شروع ہوتی تھی اس کے چند دن بعد وہ فوت ہوتے تھے ڈاکٹرس  بھی اس عجیب وغریب بیماری کا پتہ چلا نہیں سکے ۔

 

تفصیلات کے مطابق تلنگانہ کے گنگادھرا منڈل مستقر میں سریکانت نامی شخص  کی بیوی اور دو چھوٹے بچے ڈیڑھ ماہ قبل فوت ہوچکے ہیں، وہیں شوہر کی بھی کل رات کریم نگر کے ایک اسپتال میں علاج کے دوران خون کی  قے کی وجہ سے موت ہوگئی۔  ڈیڑھ ماہ کے اندر ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک ہو گئے۔اس خاندان میں سب سے پہلے 20 ماہ کے بیٹے ادویت کی 16 نومبر کو،6 سالہ  بیٹی امولیا کی 4 دسمبر کو اور بیوی ممتا کا 16 دسمبر کو انتقال ہوا۔ اور جمعہ کی رات سری کانت کا انتقال ہو گیا۔ اس طرح ڈیڑھ ماہ میں چار افراد کی موت ہوگئی۔

بتایا جاتا ہے کہ پہلے بیٹے کی طبیعت خراب ہونے پر اسے حیدرآباد کے ایک ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا تھا جہاں اس کی علاج کے دوران موت ہوگئی اس کے بعد بیٹی اور ماں کی طبیعت خراب ہونے پر ان دونوں کو  بھی حیدرآباد کے ہاسپٹل میں علاج کروایا گیا تھا لیکن ان کی بھی موت ہوگئی۔

کریم نگر ضلع کی گنگادھرا پولیس ان تینوں کی موت کی تحقیقات کررہی ہے۔ ان کی موت کی اصل وجہ کیا ہے؟ کوئی بیماری..؟ یا کوئی اور وجوہات ہیں..؟ تفتیش جاری ہے۔

ضلع ملیریا حکام اور مقامی طبی عملے نے متاثرہ خاندان کے افراد کے خون کے نمونے پہلے ہی اکٹھے کر کے حیدر آباد کی لیب میں بھیج دیے ہیں، لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ حکام نے متوفی کے گھر کے احاطے میں کنویں کے پانی کے نمونوں کی جانچ کی ہے اور یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ وہ ٹھیک ہیں۔ ممتا اور اس کے دو بچوں کا ٹیسٹ کیا گیا۔ ان میں کسی بیماری کی تشخیص نہیں ہوتی۔ اور ان کی موت کیسے ہوئی؟ یہ ابھی معمہ بنا ہواہے. پولیس نے ابھی تک متوفی کی پوسٹ مارٹم رپورٹس کی تفصیلات ظاہر نہیں کی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button