نیشنل

جم کرتے ہوئے 19 سالہ نوجوان کی ہارٹ اٹیک سے موت

غازی آباد _ 17 ستمبر ( اردولیکس ڈیسک) اترپردیش کے غازی آباد کے کھوڈا علاقے میں ایک 19 سالہ نوجوان کی ورزش کرتے ہوئے ہارٹ اٹیک سے موت ہوگئی۔ جو مقامی جم میں ورزش کر رہا تھا، ہفتہ کی صبح جم میں ٹریڈمل پر گر کر ہلاک ہو گیا۔

پولیس نے متوفی کی شناخت 19 سالہ سدھارتھ کمار سنگھ کے طور پر کی ہے جو غازی آباد کے ایک خانگی  کالج میں بی ٹیک کے دوسرے سال کا طالب علم تھا۔ اس کے والد کھوڈا میں کرانہ کی دکان چلاتے ہیں، جب کہ اس کی ماں بہار کے سیوان میں ایک سرکاری اسکول کی ٹیچر ہے۔

 

پولیس نے بتایا کہ سنگھ کا خاندان پوسٹ مارٹم کے لیے راضی نہیں تھا، اور درخواست کی کہ انہیں نوش کو سیوان میں ان کے گاؤں لے جانے کی اجازت دی جائے۔

 

اس واقعہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے، جس میں مبینہ طور پر  نوجوان ٹریڈمل پر ورزش کرتے ہوئے، اپنا توازن کھو کر گرتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ جم میں موجود دو افراد اس کے پاس پہنچ گئے اور اسے بچانے کی کوشش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button