جنرل نیوز

تلنگانہ یوم تاسیس تقاریب ۔ عادل آباد میں یوم مذہبی تقریب کا اہتمام ۔ ضلع کلکٹر و رکن اسمبلی جوگورامنا نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت

عادل آباد۔21/جون(اردو لیکس)تلنگانہ یوم تاسیس عشرہ تقریبات کے حصہ کے طور پر آج شہر مستقر عادل آباد کی قدیم دینی درسگاہ دارالعلوم محمدیہ میں محکمہ اقلیتی بہبود کے تحت "یوم مذہبی تقریب”کا انعقاد جوش و خروش کے ساتھ عمل میں لایا گیا۔اس تقریب میں ضلع کلکٹر راہول راج،رکن اسمبلی جوگورامنا نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

 

اس کے علاوہ ڈی سی سی بی چیرمین اڈی بھوجا ریڈی،ضلع اقلیتی بہبود آفیسر جی کرشنا وینی،مجلس ٹاؤن صدر شیخ نزیر احمد،بی آر ایس پارٹی ٹاؤن جنرل سیکرٹری محمد اشرف،سابق بی آر ایس پارٹی ٹاؤن صدر سید ساجد الدین،صدر مدرسہ محمد بن احمد سیٹھ نے بھی شرکت کی۔مہمانوں کا استقبال اقلیتی بہبود آفس عملہ اور دارالعلوم انتظامیہ نے کیا۔مدرسہ ہذہ میں زیر تعلیم طلباء جن میں قابل ذکر ابو طلحہ نے قرآن کریم کی تلاوت سے تقریب کا آغاز کیا۔

 

جبکہ اسعد نعمانی نے نعت شریف کا نظرانہ پیش کیا۔سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم عنوان پر عبدالرحمن نے تقریر کی،اور اصفہان نے انگریزی زبان میں تقریر کی۔طلباء کی جانب سے پیش کردہ تعلیمی مظاہرہ کافی متاثر کن رہا،مولانا محمد قمر نے بحسن و خوبی نظامت کے فرائض انجام دیے،صدر مدرس مولانا احمد رمضانی نے مدرسہ کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ پیش کی۔صدر مدرسہ محمد بن احمد سیٹھ،نائب صدر سید شاہد علی،نائب معتمد مسعود پٹیل،سید کوثر علی،ظفی اللہ خان،قیوم نظام،امجد خان،ظفر احمد نے مہمانوں کو گلدستہ پیش کیا۔اور تہنیت پیش کی۔اس موقع پر مدرسہ انتظامیہ کی جانب سے رکن اسمبلی جوگورامنا کو مدرسہ سے متعلق مختلف مسائل کے حل کے لئے ایک تحریری یادداشت حوالے کی گئی،یادداشت میں مدرسہ کے طلباء کے لئے علحیدہ جم،اسپورٹس کٹس،واٹر پلانٹ،جنازہ گاہ کے لئے ٹین شیڈ کی تعمیر کے لئے نمائندگی کی گئی،رکن اسمبلی نے مثبت جواب دیتے ہوئے جلد مسائل کی یکسوئی کا وعدہ کیا۔

 

اس موقع پر ضلع کلکٹر کو بھی ایک یادداشت حوالے کی گئی،بعد ازاں ضلع کلکٹر راہول راج نے اپنے خطاب میں یوم تاسیس تقاریب کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک ہندوستان،بالخصوص تلنگانہ و عادل آباد میں امن و امان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اور سب کو تال میل کے ساتھ ریاست اور عادل آباد کو ترقی کی سمت گامزن کرنے میں معاون ثابت ہونے کی خواہش کی۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت تمام طبقات کی یکساں ترقی کے لئے کوشاں ہیں،یہاں ہندو مسلم،سکھ عیسائی سب کے ساتھ بہتر سلوک کیا جارہا ہے اور تمام طبقات کی فلاح و بہبود کی خاطر مختلف اسکیموں کو متعارف کروایا گیا ہے۔

 

رکن اسمبلی جوگورامنا نے مدرسہ کی کارکردگی رپورٹ سن کر خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دارالعلوم محمدیہ میں مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم اور کمپیوٹر کی تربیت دینا قابل ستائش اقدام ہے۔انہوں نے طلباء کی جانب سے قرآن کریم کو مکمل حفظ کرنے پر بھی مسرت کا اظہار کیا۔اور مدرسہ کی انتظامیہ و اساتذہ اور طلباء کو مبارکباد پیش کی۔اخیر میں مولانا احمد رمضانی،مولانا محمد قمر نے تمام ہی سے اظہار تشکر کیا۔

 

تقریب کا اختتام مولانا اسلام الدین قاسمی کی رقت انگیز دعاء پر ہوا۔مولانا اسلام الدین قاسمی نے عالم اسلام بالخصوص تلنگانہ و عادل آباد کی امن و سلامتی کے لئے دعاء کی۔اس موقع پر دارالعلوم انتظامیہ کمیٹی،اساتذہ مولانا جیلانی قاسمی،حافظ عبدالاحد،حافظ و قاری سرتاج احمد اشاعتی،مولانا الیاس حسن مظاہری،مولانا اکبر مظاہری،حافظ جعفر خان،مولوی عمر مربی کے علاوہ اقلیتی بہبود آفس عملہ جناب غوث بابا،محمد عبدالکلیم،عبدالحسیب،عمران خان،مجیب خان لائبریرین،بی آر ایس پارٹی اقلیتی ضلع صدر محمد ظہور احمد،اقلیتی ٹاؤن صدر شیخ سلیم پاشاہ،بی آر ایس ٹاؤن جنرل سیکرٹری محمد اشرف،سی ڈبلیو سی ممبر و ایڈوکیٹ سمیر اللہ خان،نمائندہ کونسلر محمد عمران،مجلسی نمائندہ کو آپشن ممبر محمد روہیت،مجلسی کونسلر شاہنواز الرحمن،سابق کو آپشن ممبر عبدالعزیز،ابوذر احمد،ایوب خان،امجد خان اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button