تلنگانہ
پینٹ کی جیب میں موبائیل فون پھٹنے سے نوجوان زخمی – تلنگانہ کے عادل آباد ضلع میں واقعہ

عادل آباد _ تلنگانہ کے عادل آباد ضلع میں موبائل فون پھٹنے کا واقعہ پیش آیا۔ بھیم پور منڈل کے پِپّل کوٹی گاؤں سے تعلق رکھنے والا گنگادھر نامی نوجوان، جو ڈرائیور کے طور پر کام کرتا ہے
، اپنی ماں کے ساتھ موٹر سائیکل پر مہاراشٹرا سے واپس اپنے گاؤں آ رہا تھا کہ اچانک اُس کی پینٹ کی جیب میں موجود اسمارٹ فون دھماکے سے پھٹ گیا۔یہ واقعہ بوراج ہائی وے پر پیش آیا۔ فون کی آگ سے نوجوان کی ران پر معمولی طور پر جھلسنے کے زخم آئے۔ وہ فوری طور پر رِمس ہاسپٹل پہنچا اور ابتدائی علاج کروایا۔
گنگادھر نے بتایا کہ چند روز قبل ہی اس فون کو خریدا گیا تھا ۔ اُس نے کنزیومر فورم میں شکایت درج کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔