ایجوکیشن

گورنمنٹ ڈگری کالج برائے اناث سنگا ریڈی میں گیسٹ فیکلٹی کے لیے درخواستیں مطلوب

گورنمنٹ ڈگری کالج برائے اناث سنگا ریڈی میں گیسٹ فیکلٹی کے لیے درخواستیں مطلوب

 

سنگا ریڈی(18جولائی۔پریس نوٹ) ڈاکٹر حمیرہ سعید پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج برائے اناث کے بموجب کمشنر کالجیٹ ایجوکیشن تلنگانہ کی جانب سے تعلیمی سال24-2023 کے لیے ڈگری کالجوں میں گیسٹ فیکلٹی کے طور پر عارضی لیکچررزکے تقررات کے لیے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔گورنمنٹ ڈگری کالج برائے اناث سنگا ریڈی میں مضامین ہسٹری اردو میڈیم01‘ پولیٹکل سائنس اردو میڈیم 01’کمپیوٹرساینس اینڈ اپلیکیشنس 01′ تلگو 01′ جملہ(04) جائیدادوں پر عارضی بنیاد پر گیسٹ فیکلٹی سے درخواستیں مطلوب ہیں۔ امیدوار کو متعلقہ مضمون میں پوسٹ گرائجویشن میں ٪55 نشانات برائے جنرل اور ایس سی ایس ٹی امیدواروں کے لیے٪50اقل ترین نشانات کا حامل ہونا ضروری ہے۔ پی ایچ ڈی نیٹ‘سیٹ‘سلیٹ کامیاب امیدواروں اور تدریسی تجربہ رکھنے والوں کو سرٹفکیٹ کی پیشکشی پر فوقیت دی جائے گی۔ خواہش مند امیدوار کو چاہیے کہ وہ ٹائپ شدہ درخواست اپنی انفرادی و تعلیمی تفصیلات معہ فون نمبر اور پوسٹ گرائجویشن کے بعد کی اسنادات کی نقول کے ساتھ گورنمنٹ ڈگری کالج براے اناث کے دفتر میں 24 جولائی شام چار بجے تک شخصی طور پر داخل کریں۔ انٹرویو کے لئے بتاریخ 25جولائ تارا گورنمنٹ ڈگری کالج میں صبح دس بجے حاضر رہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button