جنرل نیوز

امارت ملت اسلامیہ مرکزی کمیٹی جگتیال کی جانب سے محمد ریاض احمد خاں کی تہنیت

جگتیال _ 29 اپریل ( مسیح الدین افسر کی رپورٹ) جگتیال شہر میں عبدالساجد ین آر آئی کی جانب سے ان کے مکان پر ترتیب دی گئی عید ملاپ اور  عشائیہ کے بعد تہنتی تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں مہمان خصوصی جناب محمد ریاض احد خان ورکنگ پریسیڈنٹ تلنگانہ میسا ( تلنگانہ مایناریٹی ایمپلائیز سروس اسوسی ایشن)  جو خانگی دورے پر جگتیال آئے  تھے۔

جناب محمد عبالباری صدر مسلمانان/ امیر امارت ملت سلامیہ شہر  جگتیال کی جانب سے گل پوشی کی گئی اور ان کی کمیٹی کی جانب سے جناب عبدالساجد ین آر آئی و نائب صدر۔ سید خواجہ نعیم الدین منظور جنرل سکریٹری ۔ محمد عرفان ابراہیم کیشیر کی جانب شال پوشی کی گئی۔

اس جلاس کی کاروائی مسیح الدین افسر انجنئیر کوارڈینیٹر آل انڈیا میسا نے چلاتے ہوئے مہمان خصوصی کو تنظیم امارت ملت اسلامیہ شہر جگتیال کا تفصیل سے تعارف پیش کیا اور جناب فاروق احمد صدر و بانی تلنگانہ و ال انڈیا میسا کی سرپرستی میں اور محترم سامن انصاری صدر آل انڈیا میسا کی صدارت میں الحمدللہ میسا ہندوستان کے 15 پندرہ ریاستوں میں قائیم ہوچکی ہے اور مزید ریاستوں میں قائم کی جارہی ہے۔

جنرل سکریٹری سید نعیم الدین منظوراور محمد عبدالباری صدر ملت نے مسلمانان جگتیال کی جانب سے مہمان کا پر جوش استقبال کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا اور کمیٹی کی جانب سے کئے گئے کام برسوں سے بیڑ پڑی زمین کو لیز پر دے کر بیت المال کی امدنی میں اضافہ کرنا اور مرشد کی باولی کی زمین پر ڈیولپمنٹ کیلئے رکن کونسل کویتا  اور ڈاکٹر سنجے کمار یم یل اے ۔ جناب یل رمنا یم یل سی اور جناب ٹی جیون ریڈی یم یل سی صاحبان سے یقینی وعدے حاصل کرنا اور ۔شرعی پنچایت کے ذریعہ کئی پنچایتوں میں شوہر بیوی کو کونسلنگ کرتے ہوے کامیاب ازدواجی زندگی کے لئے الحمدوللہ کامیابی سےراضی کروانا۔  نماز عید کیلئے عید گاہوں میں بہترین انتظامات کروانا ۔بیت المال کمیٹی کے ذریعہ ضروت مندوں کی مالی امداد کرنا ۔اور دیگر کارکردگیوں پر روشنی ڈالی ۔

مہمان خصوصی جناب محمد ریاض احمد خان ورکنگ پریسیڈنٹ تلنگانہ میسا نے اپنے خطاب میں مسلمانان جگتیال کے نمایندہ صدر مسلمانان جگتیال اور ان کی کمیٹی کی جانب سے تہنیت پیش کرنے پر بیحد مسرت کا اظہار کیا اور امارت ملت اسلامیہ جگتیال جیسی مذہبی سیاسی اور سماجی قائیدین کی متحدہ تنظیم کے ہونے اور اس کے کام کاج پر خوشی اور فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انشأاللہ وہ ریاست بھر میں جہاں کہیں جائیں گے شہر جگتیال میں ازادی کے بعد سے ہی ملت اسلا میہ جیسی تنظیم کے ہونے کا بطور خاص ذکر کریں گے۔ اور ترغیب بھی دیں گے اپنے اپنے گاون میں شہر میں ، شہر جگتیال کی متحدہ مسالک و جماعتوں جیسی تنظیم قائم کریں تاکہ حالات حاضرہ کا بہترین مقابلہ کیا جاسکے۔رات گیارہ بجے میزبان عبدالساجد کے شکریہ پر اجلاس کا اختتام ہوا۔

اس اجلاس میں عقیل خان ،  محمد عبد الواسع ۔بھائی مظفر بھائی جواد۔ ذاکر بھائی۔ کلیم بھائی یونس بھائی رضی بھائی ارشد بھائی۔ آصف سٹار واٹر و دیگر شریک تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button