جنرل نیوز

کریم نگر میں عازمین حج کا تربیتی کیمپ _ مولانا سید احمد ومیض ندوی صاحب استاد حدیث دارالعوام حیدرآباد کا خطاب

کریم نگر۔ لبیک حج سوسائٹی کریم نگر کے زیر اہتمام پہلا حج تربیتی کیمپ کا انعقاد ریاستی حج کمیٹی کے رکن سید عرفان الحق کی صدارت میں کریم نگر فنگشن پیالیس میں ہوا مہمان مقرر مولانا سید احمد ومیض ندوی صاحب استاد حدیث دارالعوام حیدرآباد نے اپنے خطاب میں عازمین حج کو مناسک حج پر خصوصی توجہ دیں اور موبائل سے دور رہیں فوٹو میں اپنا وقت ضائع نہ کریں دوسری لغو باتوں سے اجتناب کریں اور کہا کہ عازمین کو تین قسم کی تیاری کرنا ہے

پہلی علم کی یعنی مناسک حج ودیگر عبادت کے متعلق مکمل علم حاصل کرنا دوسری مادی ضرورت ساز و سامان وغیرہ تیسری روحانی تیاری جو بہت اہم ہے سارے گناہوں سے سچی توبہ اور گناہوں سے بچنا ابھی سے تیاری شروع کریں ادائیگی حج کے بعد حاجی کی زندگی میں ظاہر وباطن پر نمایاں تبدیلی اے شریعت کے مطابق نماز ودیگر عبادت تقوی پرہیز گاری کی زندگی گزاریں ایسی تبدیلی لائیں کے دوسرے دیکھ کر انکی زندگی میں تبدیلی لائیں مفتی مکرم صاحب حیدرآباد نے مناسک حج نہایت سہل انداز میں تفصیلی روشنی ڈالی حافظ سید رضوان نے پروگرام کی کارروائی چلائی

 

اس موقع پر مولانا کاظم الحسنی۔مولانا خواجہ فرقان مفتی شاداب مفتی صادق کمال الدین کنٹراکٹر محمد جمیل میر شوکت علی موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button