جنرل نیوز

منظور الحق موظف محکمہ ٹرانسکو کے سانحہ ارتحال پر ایم اے وحید رومانی میڈیا اسٹار نظام آباد کا اظہار تعزیت

نظام آباد 30/‌اپریل (اردو لیکس) جناب ایم اے وحید رومانی میڈیا اسٹار نظام آباد نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں منظور الحق المعروف سیف الحق موظف محکمہ ٹرانسکو ، کارکن جماعت اسلامی پھولانگ نظام آباد کے سانحہ ارتحال پر اپنے گہرے رنج و ملال کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ایک قریبی حقیقی مخلص ساتھی و بے لوث ہمدرد سے ‌محروم ہوگئے انہوں نے کہا منظور الحق مرحوم انتہائی خاموش مزاج ملنسار طبعیت کے حامل تھے

 

وہ سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم پر ہر وقت مظلوموں اور سماج کے بچھڑے لوگوں اور غریبوں کے لئے آواز بلند کرتے اور دوسروں کی مدد بھی کیا کرتے تھے انہوں نے اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعا کی مرحوم کی مغفرت فرمائے انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے درجات کو بلند فرمائے وحید رومانی نے ان کے پسماندگان و افراد خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ان تمام کو اللہ تبارک و تعالیٰ صبر جمیل عطا فرمائیں آمین

متعلقہ خبریں

Back to top button