جنرل نیوز

جماعت اسلامی ہند کریم نگر سنٹرل کا برادران وطن کےساتھ افطار پارٹی پروگرام

جماعت اسلامی ہند شاخ کریم نگر سنٹرل کا برادران وطن کے ساتھ بضمن افطار پارٹی پروگرام بتاریخ 31/ مارچ بروز جمعہ بوقت شا م 6:00 بجے بمقام نیو پیکاک ریسٹورنٹ ، کانفرنس ہال میں عمل میں آیا۔پروگرام کی ابتداء تلاوتِ قرآن شریف معہ اردو ترجمہ حافظ و مولانا جنید سعاداتی کے ذریعے ہوااور تیلگو ترجمہ جناب معید حامد صاحب نے پیش کیا۔

 

اس پروگرام میں خصوصی مہمان جناب وائ سنیل راؤ صاحب ‌‌ mayor کریم نگر اور جناب محمد عقیل فیروز صاحب مکرم پورہ کارپوریٹر،والا تمنا راؤ 60 ڈیویجن کارپوریٹر، جناب سرینواس صاحب سرپنچ بماکل ، اور ٹیچرس یونین کے ضلعی اور ریاستی صدور کی کثیر تعداد موجود تھی ۔یہ پروگرام بھارت کی گنگا جمنا تہذیب کا منظر پیش کر رہا تھا تمام مہمانان نےاظہار خیال کیا اور جماعت کے اس پروگرام کی پرزور ستائش کی

 

جناب غوث رحمان صاحب تیلگو مقرر نے بہت اچھے انداز میں کہا کہ رمضان کی اہمیت اس لئے ہے کہ رمضان کے مہینے میں قرآن شریف نازل ہوا اور روزے سے سے پیدا ہونے والے خصوصیات کو برادران وطن کے سامنے پیش کیا۔ قرآن کی اہمیت کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ قرآن اللہ کی طرف سے نازل کیا ہوا آخری ہدایت نامہ ہے اور یہ کسی ایک قوم کے لئے نہیں بلکہ ساری انسانیت کے لیے راہ ہدایت ہے اور سب کو اسلام کی دعوت دی اور اللہ کی وحدانیت کو پیش کیا اور قرآن کا مطالعہ کرنے کے لئے سب کو مشورہ دیا۔

 

اس پروگرام میں برادران وطن کی کثیر تعداد شریک تھی۔ پروگرام کے آخر میں خواہشمند مہمانان کو قرآن اور تیلگو میگزین گیٹورای کا تحفہ پیش کیا گیا ۔ پروگرام کے آخر میں سب کے لیے ڈنر کا اہتمام کیا گیا صدارتی تقریر جناب نعیم الدین احمد صاحب امیرمقامی نے پیش کی۔ اس پروگرام کے کنوینراور تشکریہ الفاظ محمدعارف عرفان نےادا کیا۔ اور پروگرام کے اینکر ینگ میر آصف علی صاحب نے نبھائی ۔

 

پروگرام میں جماعت اسلامی کے ناظم ضلع کریم نگر رورل عبد الحی شعیب لطیفی صاحب ،ناظم ضلع سرسلہ جناب شیخ چاند صاحب اور محمد عبد الرقیب حامد لطیفی صاحب سیکریٹری حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ موجود تھے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button