جنرل نیوز

جگتیال کے امجد حسین کو تلنگانہ اردو اکیڈمی کا بیسٹ ٹیچر ایوارڈ – دوست و رشتہ داروں کی مبارکباد

جگتیال: (نمائندہ خصوصی)جگتیال ضلع کے دھرم پوری منڈل کے تمنالہ زیڈ پی ایچ ایس میں خدمات انجام دینے والے اسسٹنٹ انگلش ٹیچر محمد امجد حسین ولد اسحاق حسین کو تلنگانہ اردو اکیڈمی کی جانب سے بہترین اُستاد ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ 19 اگست  کو ریاستی سطح کی تقریبِ تقسیم انعامات میں بھارتیہ ودیا بھون، بشیر باغ، حیدرآباد میں منعقدہ شاندار پروگرام کے دوران پیش کیا گیا۔

 

اس موقع پر تلنگانہ کے وزیر اقلیتی بہبود آدھوری لکشمن  نے محمد امجد حسین کو ایوارڈ پیش کرتے ہوئے ان کی تعلیمی خدمات اور طلبہ کی رہنمائی کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ تقریب میں مختلف اضلاع سے آئے اساتذہ اور معزز مہمان شریک تھے، جنہوں نے اس کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا۔

 

ایوارڈ حاصل کرنے پر محمد امجد حسین کو تعلیمی حلقوں، احباب اور عزیز و اقارب کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ دوستوں اور رشتہ داروں نے ان کی اس کامیابی کو نہ صرف ذاتی اعزاز بلکہ جگتیال ضلع کے لیے بھی باعثِ فخر قرار دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ مسلسل محنت، لگن اور طلبہ کے مستقبل سنوارنے کا عزم ہی امجد حسین کی اصل کامیابی ہے۔

 

امجد حسین کو ملک و بیرونی ممالک سے بھی مبارک بادی پیغام موصول ہورہے ہیں جن میں ابراہیم علی حسن کینڈا ؛عقیل ٹی آر ایس ریاض  ؛ وجہہ الدین سبیل ریاض  ؛ نثار خان  جدہ ؛ علیم فاروق اور ان کے ساتھیوں یونس ندیم صدر جگتیال مجلس ؛ عتیق خان بودھن ؛ محمد عںدالسمیع ، یونس ہزاری کریم نگر ؛ ڈاکٹر مظہر الدین کریم نگر ؛ ایم اے واجد حیدراباد ؛ افتخار علی جرنلسٹ ؛ مقبول سر دوسرے شامل ہیں

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button