جنرل نیوز

میدک میں تحفظ ِ شریعت یکساں سیول کوڈ شعور بیداری مہم کا اجلاس _ اہم شخصیات کی شرکت وخطابات

میدک8جولائی(اردو لیکس نیوز)(حافظ محمد فصیح الدین میدک)جمعیۃ العلماء شاخ ضلع میدک کے زیر ِ اہتمام یونیفارم سیول کورڈ کی مخالفت کو لیکرتحفظ ِ شریعت یکساں سیول کوڈ شعور بیداری مہم کے نام سے میدک ٹاؤن کے میناریٹی فنکشن ہال میں کل جماعتی اجلاس منعقد ہوا

 

۔جس میں ضلع کاماریڈی اور ضلع میدک کے علمائے کرام شریک ہوئے۔اجلاس کی صدارت حافظ محمد فہیم الدین منیری،نائب صدر جمعیۃ العلما تلنگانہ وآندھرا،اجلاس کی سرپرستی الحاج حضرت مولانا محمد جاوید علی حسّامیؔ ،اجلاس کی نگرانی حافظ سید خواجہ معزالدین امام جامع مسجد نے کی۔اجلاس میں مہمان ِ خصوصی کی حیثیت سے مفتی عمران خان قاسمیؔ،صدر سٹی جمعیۃ العلماء کاما ریڈی نے شرکت کرتے ہوئے خطاب کیا۔اور یونیفار م سیول کوڈ سے متعلق تفصیل سے واقفیت حاصل کروائی

 

۔اجلاس کا آغاز حافظ شیخ ندیم منہاجی کی قرات اور حافظ محمد فصیح الدین نمائندہ ضلع منصف میدک کی نعت سے ہوا۔افتتاحی کلمات محمد ریاض نے پیش کئے۔اجلاس کی کاروائی مفتی خواجہ شریف مظاہری،صدر جمعیۃ علماء میدک نے چلائی۔اجلاس سے حافظ محمد فہیم الدین منیری،نائب صدر جمعیۃ العلما تلنگانہ وآندھرانے خطاب کرتے ہوئے یونیفارم سیول کوڈ سے متعلق ہونے والے نقصانات اور عوام کو اس سے واقف کرواتے ہوئے لاء کمیشن کی جانب سے مطلوب کردہ رائے سے متعلق واقف کروایا۔اور مختلف افراد کولاء کمیشن کو ای میل روانہ کرتے ہوئے اس سلسلہ میں شعور بیداری مہم کی ذمہ داری سونپی

 

۔اجلاس سے مولانا محمد جاوید علی حسامی نے خطاب کرتے ہوئے اس یونیفارم سیول کوڈ کی کھل کر مخالفت کرتے ہوئے اس کوڈ کو شریعت میں مداخلت کے مماثل قرار دیا۔اور اس کوڈکو ہندوراشٹر کے طرف بڑھتے قدم کا اشارہ دیا۔اجلاس سے محمد فیروز الدین پریس سکریڑی جمعیۃ کاماریڈی نے واضح کرتے ہوئے بتایا اس موقع پرسنجیدہ ذمہ داروں کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی، جو قوم میں شعور بیداری مہم چلاتے ہوئے محلہ واری سطح پر سنجیدہ بارسوخ علماء و حفاظ کرام اور سوشل ورکرز کے ذریعہ لاء کمیشن تک یہ بات پہونچائیں گی کہ ملکی گنگا جمنی تہذیب کا نقصان اور معاشرتی زندگی میں اپنے اپنے مذہب کے متعلق عمل کرنے میں مشکلات کھڑی ہونے کی وجہ سے ہم یونیفارم اور یکساں سول کوڈ کے حق میں نہیں ہیں، اور اسکی پرزور تردید کے لئے سب سے اپنا اپنا تردیدی پیغام لاء کمیشن کو میل کروائے گی۔

 

مفتی صابر علی عمر قاسمیؔ کی دعاء پر جلسہ کا اختتام ہوا۔اجلاس میں مقامی مساجد کے ائمہ وصدور کے علاوہ ملی ،فلاحی ورفاہی تنظیموں کے ذمہ داران اور دیگر اہم شخصیات جن میں قابل ِ ذکربلدی کونسلران محمد عارف علی امجد، محمد سمیع الدین، ڈاکٹر صوفی شجاعت علی،محمد بشیر الدین،کانگریس بلاک صدر محمد حفیظ الدین،محمد عمر خان،محمد حامد،میناریٹی ٹاؤن بی آر ایس پارٹی صدر خواجہ سہیل محی الدین،کوآپشن ممبرسید عمر محی الدین ،محمد فاضل،محمد مجیب الدین،محمد زبیر احمد کے علاوہ دیگر لوگ شریک رہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button