تلنگانہ
حیدرآباد میں کل آدھی رات کو گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے بیشتر اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری ہے اسی دوران کل آدھی رات کو حیدرآباد میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہرحیدرآباد کے نواحی علاقہ کاپرامیں سب سے زیادہ بارش 72.8 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ چرلہ پلی اورکشائی گوڑہ میں بالترتیب 71.9 ملی میٹر اور 54.5 ملی میٹر بارش ہوئی۔نریڈمیٹ میں 53.8 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ صفیل گوڑہ میں 50.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔سکندرآباد اور گاجولارامارم حلقوں کے بیشتر علاقوں میں بھی موسلادھار بارش ہوئی۔بارش کے نتیجہ میں بعض مقامات پر برقی سربراہی میں خلل اندازی کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔اسی دوران محکمہ موسمیات نے حیدرآباد میں اگلے دو دنوں تک بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ آج صبح سے ہی شہر میں موسم ابرآلود ہے اور بعض مقامات سے بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔