جنرل نیوز

سی آئی او  چندرائن گٹہ کے سمر اسلامی کیمپ کا کامیاب اختتام

سی آئی او  چندرائن گٹہ کے سمر اسلامی کیمپ کا کامیاب اختتام

*250 سے زائد طلباء و طالبات میں انعامات و اسنادات کی تقسیم*

*اولیاء طلبہ، اساتذہ و ذمہ داران شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند چندرائن گٹہ کی شرکت*

حیدرآباد : چلڈرن اسلامک آرگنائزیشن (CIO) چندرائن گٹہ یونٹ کے زیر اہتمام منعقدہ سمر اسلامی کیمپ کی اختتامی تقریب اور تقسیمِ انعامات کا پروگرام 24 مئی کو نہایت شاندار انداز میں مسجدِ آمنہ و اسلامک سینٹر، پھول باغ ، حیدرآباد میں منعقد ہوا۔ دوپہر 3 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہنے والی اس پر اثر تقریب میں 250 سے زائد طلبہ و طالبات نے اپنے والدین کے ہمراہ شرکت کی۔تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی اور سی آئی او کی اس تعمیری و تربیتی کاوش کو سراہا۔ مہمانانِ خصوصی میں محترمہ سمیہ امتہ الرزاق، ناظمہ شعبۂ خواتین جماعت اسلامی ہند چندرائن گٹہ۔ محترمہ عائشہ تبسم، ناظمہ ڈویژن گلشنِ اقبال کالونی، محترمہ حمیرہ حبیبہ، ناظمہ ڈویژن بابا نگر،محترمہ شیمہ سعدیہ، تربیتی ناظمہ چندرائن گٹہ یونٹ؛ اور محترمہ طیبہ، سی آئی او انچارج چندرائن گٹہ شامل تھیں۔

 

اس موقع پر ڈاکٹر عائشہ، ڈاکٹر ام الحسنہ اور ڈاکٹر بشریٰ نے بطور مہمانِ اعزازی شرکت کرتے ہوئے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی صلاحیتوں کو سراہا۔پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور اس کے ترجمہ سے ہوا، جس کے بعد سی آئی او کے بچوں نے خوبصورت اور پُرسوز نعت پیش کر کے سامعین کے دل جیت لیے۔

 

تقریب میں منعقدہ معلوماتی کوئز مقابلہ بچوں کے لیے نہایت دلچسپ اور پُرجوش ثابت ہوا، جبکہ “ہمت اسپیچ” پروگرام تقریب کی خاص کشش رہا۔ ننھے بچوں کی جانب سے پیش کی گئی مختصر مگر پُراثر تقاریر نے حاضرین کو بے حد متاثر کیا اور بچوں میں پیدا ہونے والے اعتماد اور جراتِ اظہار کو نمایاں کیا۔اس سمر اسلامک کیمپ کی کامیابی کے پیچھے 10 ماہر و متحرک مینٹرس کی مسلسل محنت شامل رہی، جنہوں نے بچوں کی دینی، اخلاقی اور تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کیا۔

 

پروگرام کا سب سے یادگار مرحلہ تقسیمِ انعامات رہا، جہاں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات کو اسناد اور میڈلز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر والدین کی خوشی اور بچوں کے چہروں پر فخر و مسرت واضح طور پر دیکھی گئی۔آخر میں اظہارِ تشکر پیش کیا گیا اور اجتماعی دعا کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا، جس میں نئی نسل کی کامیابی، حفاظت اور روشن مستقبل کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button