انٹر نیشنل

21 ہزار لوگوں کی زلزلہ میں ہوئی موت

نئی دہلی: ترکی اور ملک شام میں آئے بھیانک زلزلوں میں21 ہزار سے زیادہ لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔ خطہ میں سات اعشاریہ آٹھ کی شدت کا زلزلہ پیر کی صبح سویرے اس وقت آیاتھا جب لوگ سورہے تھے۔ حکام نے بتایا ہے کہ ترکی میں زلزلے کی وجہ سے 17ہزار 674 لوگ ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ملک شام میں کم ازکم 3 ہزار 377 لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔ایجنسیوں اور بچاوعملے نے خبردار کیا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے کیونکہ بہت سے لوگ اب بھی ملبے میں دبے ہوئے ہیں۔ انتہائی سرد موسم کی وجہ سے بچ جانے والے لوگوں کی تلاش کی کوششوں میں رکاوٹیں پیدا ہورہی ہیں۔ ترکیہ کی آفات سے متعلق ایجنسی نے بتایا ہے کہ Kahramanmaras میں تباہی والے علاقوں سے 28 ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکال لیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کا پہلا امدادی قافلہ ترکیہ سے باغیوں کے قبضے والے علاقے شمال مغربی ملک شام پہنچ گیا ہے۔صحت کی عالمی تنظیم کے سربراہ Tedros Adhanom بھی شام پہنچ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button