نیشنل

اذان پرپابندی لگانے سے کرناٹک ہائیکورٹ کا انکار

بنگالورو: کرناٹک ہائی کورٹ نے مساجد سے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعہ اذان پر پابندی عائد کرنے سے انکار کر دیا ہے۔عدالت نے اس سلسلے میں دائرکردہ درخواست پرسماعت کرتے ہوئے کہا کہ اذان دینے سے دوسرے مذاہب کے لوگوں کے بنیاد حقوق پامال نہیں ہوتے، ساتھ ہی عدالت نے لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے سے روکنے کا حکم جاری کرنے سے انکار کر دیا، البتہ عدالت نے متعلقہ عہدیداراں کو لاؤڈ اسپیکر سے متعلق صوتی آلودگی کے اصولوں کو نافذ کرنے اور ان کی عمل آوری کی رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ درخواست گزارنے کہا تھا کہ اذان دینا مسلمانوں کی ضروری روایت ہے لیکن اس کی آواز سے دیگر مذاہب کے ماننے والوں کو پریشانی ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button