جنرل نیوز

مجاہدین آزادی کی قربانیوں زبردست خراج عقیدت کھمم میں منعقدہ جشن آزادی تقریب سے ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار کا خطاب

۔ آج 76 ویں یوم آزادی تقریب کھمم کے پولیس پریڈ گراؤنڈ میں منعقد ہوئی پولیس پریڈ گراؤنڈ پر ثقافتی اور تہذیبی پروگرام منعقد ہوا بعدہ کھمم رکن اسمبلی و ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار نے پرچم کشائی کی اس موقع پر کھمم کلکٹر وی پی گوتم کھمم کمشنر پولیس وشنو یس واریر نے وزیر کے ہمراہ پولیس والوں کی سلامی لی اس موقع پر ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو آزاد کرانے میں مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا آج ہمارے ملک میں ہندو مسلم جس اتحاد کے ساتھ رہتے ہے

 

یہ ہمارے ملک کی انفرادیت اور خوبصورتی ہے آج تلنگانہ میں اور بالخصوص ضلع کھمم جنگی خطوط پر ترقی کیا ہے جس میں تلنگانہ حکومت کی نیک بختی شامل ہے تعلمی طبی میدان میں حکومت تلنگانہ کی جانب سے کھمم ضلع میں ایک مثالی کام ہوا ہے ریاستی وزیر اعلی کے سی آر کی قیادت میں غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد اسکیمات متعارف کرواکر غریب کے دہلیز تک پہنچایا گیا یہی تلنگانہ حکومت کی انفرادیت ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button