نیشنل

7 لاکھ روپے کی آمدنی پر کوئی ٹیکس نہیں۔ ٹیکس سلیب میں بڑی تبدیلی

نئی دہلی: بجٹ میں ٹیکس دہندگان کے لیے ایک بڑی راحت کا اعلان کیا گیا ہے۔حکومت نے ٹیکس سلیب میں تبدیلی کی ہے۔ مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتارامن نے بتایا کہ تاحال شخصی آمدنی ٹیکس پر چھوٹ کی حد پانچ لاکھ روپے تک تھی جسے بڑھا کر 7لاکھ روپے کردیا گیا ہے۔ اور نئے ٹیکس نظام میں شخصی آمدنی ٹیکس کے نئے سلیب کی تعداد چھ سے کم کر کے پانچ کر دی گئی ہے ۔ جس کے تحت 0 سے 3 لاکھ روپے کی آمدنی پر کوئی ٹیکس نہیں

۔ تین لاکھ روپے سے 6 لاکھ روپے تک کی آمدنی پر 5 فیصد ٹیکس لگے گا۔

۔ 6 لاکھ روپے سے 9 لاکھ روپے تک کی آمدنی پر 10 فیصد ٹیکس لگے گا۔

۔ 9 لاکھ روپے سے 12 لاکھ روپے تک کی آمدنی پر 15 فیصد ٹیکس لگے گا۔

۔ 12 لاکھ روپے سے 15 لاکھ روپے تک کی آمدنی پر 20 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

۔ 15 لاکھ روپے سے زیادہ کی آمدنی پر 30 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button