ہیلت
کولڈریف سمیت 3 کھانسی کے سیرپ خطرناک۔ عالمی ادارہ صحت

نئی دہلی ۔عالمی صحت تنظیم WHO نے Coldrif کھانسی کے سیرپ سمیت بھارت میں تیار ہونے والے تین ملاوٹی کھانسی کے سیرپس کی نشاندہی کی ہے۔
اس نے خبردار کیا ہے کہ یہ سیرپس خطرناک اور مہلک بیماریاں پیدا کرسکتے ہیں۔ WHO نے پوری دنیا کے ملکوں سے کہا ہے کہ اگر ان کے ملکوں میں یہ سیرپس پائے جاتے ہیں تو وہ اِس کی اطلاع فوری طور پر WHO کو دیں۔ عالمی صحت تنظیم نے کہا
ہے کہ اِس طرح کے دوائیں دو سال سے کم عمر کے بچوں کو نہیں دی جانی چاہئے اور عام طور سے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو بھی یہ دوائیں نہیں دی جاتیں۔