نیشنل

سوشل میڈیا پر جھوٹی خبر پھیلانے کے الزام میں بی جے پی لیڈر گرفتار

چنئی _ 17 جون ( اردولیکس ڈیسک) تمل ناڈو کے بی جے پی لیڈر سوریا کو سوشل میڈیا پر جھوٹی خبر کو پھیلانے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔ سوریا تامل ناڈو بی جے پی کے جنرل سکریٹری کے عہدے پر فائز ہے ۔

 

اس نے مدورائی میں ایک صفائی کارکن کی موت کے بارے میں اپنے ٹویٹ میں ایک جھوٹی خبر شائع کی۔ اپنے ٹوئٹ میں بی جے پی لیڈر نے ایم پی وینکٹیشن پر صفائی کارکن کی موت پر خاموشی اختیار کرنے پر بھی تنقید کی۔ جھوٹی خبر پھیلانے کے الزام میں سوریا کو گرفتار کرتے ہوئے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا۔ جہاں معزز جج نے اسے جیل بھیج دیا۔

 

سوریا کی گرفتاری پر جے پی پارٹی نے شدید مذمت کی ۔ ریاستی بی جے پی صدر نے حکومت پر آزادی اظہار کو روکنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا۔ مرکزی وزیر راجیو چندر شیکھر نے بھی گرفتاری کی مذمت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button