نیشنل

میں نہیں سمجھتا کہ چندرا بابو نائیڈو یا نتیش کمار انڈیا اتحاد کی تائید کریں گے : کمار سوامی

نئی دہلی _ 5 جون ( اردولیکس) این ڈی اے میں شامل جے ڈی (ایس) کے لیڈر ایچ ڈی کمار سوامی نے کہا ہے کہ میں نہیں سمجھتا کہ چندرا بابو نائیڈو یا نتیش کمار انڈیا اتحاد کی تائید کریں گے۔

 

دہلی میں وزیراعظم نریندرمودی کی رہائش گاہ پر منعقدہ این ڈی اے کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کمار سوامی نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور بی جے پی صدر جے پی نڈا نے انہیں وزیر اعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ پر ہونے والی میٹنگ میں مدعو کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ اس اجلاس میں بغیر کسی ایجنڈے کے شریک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بغیر کسی رکاوٹ کے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت بنانا چاہتے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ انڈیا اتحاد سے ملک کی ترقی میں کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔وہ سب اقتدار کے لیے متحد ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چندرابابو نائیڈو ایک تجربہ کار سیاسی رہنما ہیں اور انہیں نہیں لگتا کہ وہ انڈیا اتحاد میں شامل ہوں گے۔ اور نتیش کمار بھی وہ کوئی منفی فیصلہ نہیں لیں گے ۔ چندرا بابو نائیڈو اور نتیش کمار اٹل بہاری واجپائی کے وقت سے ہی این ڈی اے سے وابستہ ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button