بزنس

ایک مہینہ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی

نئی دہلی _ 5 اکتوبر ( اردولیکس ڈیسک) قومی دارالحکومت دہلی میں ایک  تولہ سونے (24 کیرٹ) کی قیمت میں ایک ماہ کے اندر 2950 روپے کی کمی آئی ہے جس سے  4 اکتوبر کو 57,300 روپے فی تولہ سونا فروخت ہوا۔

دہلی میں زیورات کے لیے استعمال ہونے والا 22 کیرٹ سونا 200 روپے گر کر 52,550 روپے (جمعرات، 5 اکتوبر) پر آ گیا۔

حیدرآباد میں زیورات بنانے میں استعمال ہونے والے 22 کیرٹ سونے کی قیمت 190 روپے کم ہوکر 52,590 روپے ہوگئی ہے۔ 24 کیرٹ سونا 210 روپے کمی کے ساتھ 57,370 روپے پر آگیا۔

ایچ ڈی ایف سی سیکیورٹیز کے مطابق، 5 ستمبر کو دہلی میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 60,300 روپے  تھی، لیکن جمعرات کو یہ گھٹ کر 57,350 روپے پر آ گئی۔ ایچ ڈی ایف سی کموڈٹیز کے سینئر تجزیہ کار سومل گاندھی نے کہا کہ گھریلو قیمتیں عالمی مارکیٹ کے مطابق نیچے آ رہی ہیں۔ دوسری جانب جمعرات کو ایک کلو چاندی کی قیمت 300 روپے بڑھ کر 71 ہزار 300 روپے ہوگئی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button