ہیلت
حیدرآباد کے نمس ہاسپٹل میں چھوٹے بچوں کے لئے مفت دل کا آپریشن _ آج سے اسکریننگ کیمپ کا آغاز
حیدرآباد _ 24 ستمبر ( اردولیکس) حیدرآباد کے نظام انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنس ( نمس ) کے ڈائریکٹر بیرپا نے بتایا کہ ہاسپٹل میں چھوٹے بچوں کے دل کا مفت آپریشن کرنے کے لئے کیمپ منعقد کیا گیا ہے انھوں نے کہا کہ چارلیز ہارٹ ہیروز چیاریٹہی کے نام سے آپریشنز کے لیے 24 ستمبر اتوار سے 30 ستمبر تک ہاسپٹل کے ملینیم بلاک میں خصوصی کیمپ لگایا جا رہا ہے۔
دل کی بیماری اور دل سے متعلق امراض کا علاج شیر خوار بچوں سے لے کر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو فراہم کیا جاتا ہے۔ نمس کارڈیوتھوراسک ڈپارٹمنٹ کے سربراہ امریشور راؤ اور نیلوفر اسپتال کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ برطانوی ڈاکٹر رمنا ڈنا پونی کی قیادت میں دس رکنی میڈیکل ٹیم حصہ لے رہی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک 040-2348925 پر رابطہ کریں۔