نیشنل

انڈیا اتحاد میں شامل جماعتوں نے مل کر لوک سبھا انتخابات لڑنے کا کردیا اعلان _ ممبئی کے اجلاس میں مشترکہ بیان جاری

ممبئی _ یکم ستمبر ( اردولیکس) اپوزیشن اتحاد انڈیا کے اجلاس کے دوسرے دن اختتامی سیشن میں  اپوزیشن لیڈروں نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے 2024 کے لوک سبھا انتخابات ‘جہاں تک ممکن ہو’ مل کر لڑنے کا اعلان کیا ۔ بیان میں مزید کہا کہ مختلف ریاستوں میں اتحاد میں شامل  28 جماعتوں کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کا انتظام جلد ہی شروع ہو جائے گا اور اسے دینے اور لینے کے باہمی تعاون کے ساتھ انجام دیا جائے گا۔

 

انڈیا اتحاد کی تمام رکن جماعتیں جلد ہی ملک کے مختلف حصوں میں کئی مسائل پر عوامی ریلیاں نکالیں گی۔ ان کا نعرہ  جوڑے گا بھارت، جیتے گا انڈیا۔

 

ایک 14 رکنی کوآرڈینیشن کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جس میں سینئر لیڈر شرد پوار، کے سی وینوگوپال، ایم کے اسٹالن، ہیمنت سورین، ابھیشیک بنرجی، سنجے راوت، تیجاشوی یادو اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button