تلنگانہ

پارٹی کے اہم عہدوں میں اقلیتی قائدین کے ساتھ ناانصافی _ محمد امتیاز کی مانک راو ٹھاکرے سے نمائندگی

حیدرآباد _ یکم اگست ( اردولیکس) تلنگانہ کانگریس امور کے انچارج وزیر رکن پارلیمنٹ مانک راو ٹھاکرے سے تلنگانہ پی سی سی کے سیکرٹری محمد امتیاز نے پردیش کانگریس کمیٹی میں کانگریس کے اقلیتی قائدین کو نظر انداز کرنے کی شکایت کی۔ گاندھی بھون میں محمد امتیاز نے کانگریس امور کے انچارج سے نمائندگی کرتے ہوئے بتایا کہ پی سی سی کے اہم عہدوں بالخصوص جنرل سیکریٹری اور نائب صدور کے عہدوں کی تقسیم میں اقلیتوں کے ساتھ ناانصافی کی گئی۔اسی طرح پارٹی کی الیکشن کمیٹی میں بھی اقلیتوں کو نظرانداز کیا گیا ہے جس پر مانک راو نے اقلیتوں کے ساتھ ناانصافی کی دوڑ کرنے کا تیقن دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button