جنرل نیوز

گورنمنٹ ٹیچرس کرکٹ ٹورنمنٹ

حیدرآباد۔ صدر جی ٹی سی ٹی محمد وجہی الدین حامد انصاری کے مطابق آج گورنمنٹ ٹیچرز کرکٹ ٹورنمنٹ میں بوائز ٹاؤن کرکٹ گراؤنڈ پر پہلا میچ یچ پی یم اور یم یم سی سی کے درمیان کھیلا گیا ۔یہ میچ یچ پی یم نے صرف 3 رن سے جیت لیا ۔وٹل کو میان آف دی میچ قرار دیا گیا ہے۔

 

دوسرا میچ حیدرآباد ٹیچرز کرکٹ ٹیم اور رائل کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں یچ ٹی سی ٹی نے فتح حاصل کی ۔مبشر کو میان آف دی میچ قرار دیا گیا ۔تیسرا میچ آئیڈیل کرکٹ کلب اور رائل کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا ۔جس میں آئ سی سی نے فتح حاصل کی ۔ماجد اقبال کو ان کی شاندار سنچری پر میان آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

 

ان میچس کا افتتاح ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر بہادر پورہ منڈل خواجہ مکرم صاحب نے انجام دیا۔سید واجد محی الدین ،اشفاق راشد ،محمد واجد ، سید نوید اختر ،محمد عبدالحفیظ نے کمنٹری کے فرائض انجام دئیے۔میچ ریفری کے طور پر محی الدین ،رفیق اظہر اور سید عمران کا تقرر کیا گیا تھا۔امین الدین انصاری شہباز اور محمد سلیمان نے لائیو ٹیلی کاسٹ اور اسکورنگ کے فرائض انجام دئیے ۔میچ کا مشاہدہ کرنے کےلئیے اساتذہ اور شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

 

صدر وجہی الدین حامد انصاری نے بتایا کہ اس ٹورنمنٹ کے بقیہ میچس 31 ڈسمبر اور یکم جنوری کو صبح 9 بجے بوائز ٹاؤن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے جائیں گے ۔انہوں نے اساتذہ برادری کو شرکت کی خواہش کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ یہ میچس کرک کرکٹ ایپ پر بھی راست دیکھے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button