جنرل نیوز

نظام آباد میں 6 مئی کو چندرشیکھرراو کا روڈ شو _ پرشانت ریڈی ،باجی ریڈی گوردھن ، گنیش گپتا، جیون ریڈی ایس اے علیم کی کانفرنس

6/مئی کو سابقہ چیف منسٹر و صدر بی آر ایس کے چندرا شیکھر راؤ کا دورہ نظام آباد ریالی و روڈ شو میں عوام سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل۔پرشانت ریڈی ،باجی ریڈی گوردھن ، گنیش گپتا، جیون ریڈی ایس اے علیم کی کانفرنس

 

نظام آباد:5/مئی (اردو لیکس محمد یوسف الدین خان ) حلقہ پارلیمان نظام آباد بی آر ایس پارٹی کے امیدوار مسٹر باجی ریڈی گوردھن کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کیلئے سابقہ چیف منسٹر بی آر ایس پارٹی کے صدر کے چندر اشیکھرراؤ کل بتاریخ 6/مئی بروز پیر بس یاترا کے ذریعہ نظام آباد پہنچیں گے۔آج دوپہر تلنگانہ بھون بی آر ایس پارٹی دفتر پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں سابقہ ریاستی وزیر و رکن اسمبلی بالکنڈہ ویمولہ پرشانت ریڈی نے صدر ضلع بی آر ایس پارٹی جیون ریڈی سابقہ رکن اسمبلی، پارلیمانی امیدوار باجی ریڈی گوردھن،رکن راجیہ سبھا کے آر سریش ریڈی، ضلع پریشد چیرمین بی وٹھل راؤ، سابقہ رکن کونسل وی جی گوڑ، سابقہ ریڈکو، عائشہ سلطانہ چیرمین ایس اے علیم، سابقہ ڈپٹی میئر میر مجاز علی، صدر ضلع اقلیتی سیل بی آر ایس پارٹی نوید اقبال، صدر ٹاون اقلیتی سیل عمران شہزاد کے ہمراہ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ سابقہ چیف منسٹر کے چندرا شیکھرراؤ کی بس یاترا اور روڈ شو قدیم کلکٹریٹ سے گاندھی چوک تک ایک زبردست ریالی نکالی جائے گی جو بعد ازاں گاندھی چوک پر شام 6بجے عوامی جلسہ عام میں تبدیل ہوجائے گی۔ اس جلسہ سے سابقہ چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ مخاطب کریں گے

 

۔ بعد ازاں نظام آباد میں شب بسری کے بعد 7/مئی کو کاماریڈی میں منعقدہ انتخابی جلسہ عام میں شرکت کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔ انہوں نے بتایاکہ بالکنڈہ، آرمور، نظام آباد رورل سے آنے والے لوگ اپنی گاڑیاں اولڈ کلکٹریٹ گراؤنڈ، کلکٹر آفس، ایریگیشن کوارٹرس، ایلمما گٹہ کمان آر ٹی سی لینڈ، سی پی آفس کی خالی جگہوں پر پارک کرسکتے ہیں۔ ان قائدین نے عوام الناس سے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے جلسہ عام کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔

 

اس موقع پر محمد فیاض الدین سابقہ صدر ضلع اوقاف، محمد امر کے علاوہ دیگر قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ علاوہ ازیں پرشانت ریڈی، بیگالا گنیش گپتا و دیگر قائدین نے آج گاندھی چوک کا دورہ کرتے ہوئے جلسہ عام کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button