جرائم و حادثات

حیدرآباد میں سڑک پر پارک کی گئی مشکوک کار سے سنسنی — لال قلعہ دھماکے کے بعد پولیس چوکس

حیدرآباد کے کاچی گوڑہ علاقے میں جمعرات کی شام اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ریلوے اوور برج کے نیچے ایک مشکوک کار سڑک کے بیچوں بیچ پارک کی گئی پائی گئی۔

 

شام تقریباً ساڑھے سات بجے ایک نامعلوم شخص نے ٹی ایس 11 یو اے 7868 نمبر والی سرمئی رنگ کی کار نِمبولی اڈہ کے قریب کھڑی کر کے موقع سے فرار ہو گیا۔ دہلی کے لال قلعہ کے قریب ہوئے کار بم دھماکے کے پس منظر میں اس واقعہ نے پولیس اور مقامی عوام میں تشویش کی لہر دوڑا دی۔

 

اطلاع ملتے ہی کاچی گوڑہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر علاقے کو سیل کر کے کسی کو بھی کار کے قریب جانے کی اجازت نہیں دی۔ دھماکہ خیز مواد کی موجودگی کے شبہ میں بم اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔ بم اسکواڈ کے عملے نے گاڑی کی تفصیلی تلاشی کے بعد یہ تصدیق کی کہ اس میں کوئی دھماکہ خیز مواد موجود نہیں۔

 

بعد ازاں پولیس نے کار کو وہاں سے ہٹا دیا۔ اس دوران کچھ دیر کے لیے ٹریفک جام بھی ہوگیا۔ پولیس نے کار کے مالک اور اسے وہاں چھوڑنے والے شخص کی تلاش شروع کردی ہے

 

۔ دہلی واقعہ کے بعد پولیس نے شہر بھر میں الرٹ جاری کرتے ہوئے سکیورٹی مزید سخت کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button