این آر آئی

گستاخ راجہ سنگھ کی دل آزاری پر ڈاکٹر محمد قطب الدین ماہر نفسیات شکاگو کا مذمتی بیان

امریکہ _  شہر حیدرآباد کے حلقہ گوشہ محل کے بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی جانب سے شان رسالت میں گستاخی کرتے ہوئے تمام عالم اسلام کی دل آزاری کی گئی جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ ڈاکٹر محمد قطب الدین ماہر نفسیات شکاگو امریکہ نے اپنے صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گستاخ رسول کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔ ڈاکٹر محمد قطب الدین ماہر نفسیات شکاگو امریکہ نے کہا کہ محسن انسانیت حضور اکرم ؐ کی شان میں گستاخی کرنے بی جے پی کے رُکن اسمبلی راجہ سنگھ کی گرفتاری اور سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی اشتعال انگیز بیانات دے کر تلنگانہ کی گنگا جمنی تہذیب کو خراب کر رہے ہیں اور مسلمانوں کے جذبات مجروح کر رہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حرکت سے تمام مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے مگر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کو ہر گز برداشت نہیں کرسکتا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریاست تلنگانہ میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لے ملعون کو شہر بدر کیا جائے۔ تاکہ شہر میں امن قائم رہے۔ ڈاکٹر محمد قطب الدین نے اپنے صحافتی بیان میں اس طرح کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button