اسپشل اسٹوری

سیل فون پر زیادہ باتیں کرنے والوں کو ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ _ تحقیق میں انکشاف

حیدرآباد _ 7 مئی ( اردولیکس ڈیسک) چینی سائنسدانوں نے کہا ہے کہ سیل فون پر کی جانے والی گفتگو سے صحت کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ انھوں نے خبردار کیا ہے کہ جو لوگ ہفتے میں 30 منٹ سے زیادہ موبائل فون پر بات کرتے ہیں ان میں ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ 12 فیصد بڑھ جاتا ہے۔ دنیا بھر میں 10 سال سے زیادہ عمر کے تین چوتھائی افراد سیل فون استعمال کرتے ہیں۔

 

سائنسدانوں نے کہا کہ یہ آلات ریڈیو فریکوئنسی توانائی کی کم سطح خارج کرتے ہیں۔ اگر ان کا زیادہ دیر تک سامنا رہے تو بلڈ پریشر بڑھ سکتا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر ہارٹ اٹیک اور فالج کی بڑی وجہ بھی بن سکتی ہے۔ یہ دنیا بھر میں بہت سے لوگوں کی قبل از وقت موت کا سبب بن رہا ہے۔

 

سائنسدانوں نے برطانیہ کے بائیو بینک سے 37 سے 73 سال کی عمر کے دو لاکھ افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا ہے۔ یہ  افراد   سیل فون پر کتنی دیر بات کرتے ہیں اس کا بھی ڈاٹا لیا گیا ۔ 12 سال بعد ان کا معائنہ کیا گیا تو 7 فیصد کو ہائی بلڈ پریشر تھا۔ ایک ہفتے میں آدھا گھنٹہ فون پر بات چیت کرنے والوں میں 12 فیصد ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا ہوگئے۔

سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ 1 سے 3 گھنٹے تک بات کرنے والوں میں ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ 13 فیصد اور 1 سے 3 گھنٹے سے زائد بات کرنے والوں میں 16 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button