جنرل نیوز

چیف منسٹر چندرشیکھرراو سے نارائن پیٹ رکن اسمبلی کی ملاقات

نارائن پیٹ : 23 اکتوبر (اردو لیکس)رکن اسمبلی نارائن پیٹ ایس راجندر ریڈی نے وریز اعلیٰ کے چندرا شیکھر راو سے پرگتی بھون میں ملاقات کرتے ہوئے نارائن پیٹ حلقہ میں مختلف ترقیاتی کاموں کے مطالبہ پر مبنی تحریری یادداشت پیش کی۔ جسمیں رکن اسمبلی نارائن پیٹ یس راجندر ریڈی نے مطالبہ کیاکہ نارائن پیٹ میں نیا ایگریکلچر پولی ٹیکنک کالج کی منظوری، اپک پلی سے کوئل کونڈا تک ڈبل شاہراہ کی تعمیر کیلئے منظوری، سری رامہ کونڈا مندر کی تعمیر کی منظوری،نارائن پیٹ کے لیے نیا ٹریفک پولیس اسٹیشن کی منِظوری،نارائن پیٹ کو دیہی پولیس اسٹیشن کی منظوری،نارائن پیٹ میں سیولال بھون کی تعمیر کے لیے منظوری، دھنواڑہ منڈل کے لیے نئے ڈگری کالج کی منظوری،دھنواڑہ منڈل مستقر کے لیے پولیس اسٹیشن کی عمارت کی تعمیر کا مطالبہ،دھنواڑہ منڈل کے لیے تحصیلدار کے دفتر کی نئی عمارت کی تعمیر کا مطالبہ،اور رکن اسمبلی راجندر ریڈی نے منڈل کمپلیکس (کمپلیکس آف منڈل آفیسرز) کو مریکل منڈل کیلئے تعمیر کا مطالبہ پر تحریری یادداشت پیش کی۔ جس پر وزیراعلیٰ کے سی آر نے نارائن پیٹ کی ترقیاتی پروگراموں کی منظوری کا تیقن دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button