نیشنل

نامور صحافی رویش کمار نے بھی این ڈی ٹی وی کو چھوڑ دیا

نئی دہلی _ 30 نومبر ( اردولیکس) مشہور صحافی و این ڈی ٹی وی انڈیا کے سینئر ایگزیکٹو ایڈیٹر رویش کمار نے بھی این ڈی ٹی وی چھوڑ دی انھوں نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔ روش کمار این ڈی ٹی وی میں متعدد پروگراموں کی میزبانی کرتے تھے اور وہ سیکولر ذہن رکھنے والے عوام میں کافی مقبول ہے اور انہیں کافی عزت و احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔

 

روش کمار نے ہمیشہ اپنے صحافتی کیریئر میں اہم اور بنیادی مسائل کو اٹھانے کی کوشش کی تاہم انہوں نے حکومت کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر تمام مسائل کو اجاگر کرتے رہے۔ روش کمار انے اپنے مستقبل کے بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا۔تاہم بتایا جاتا ہے کہ وہ اپنا خود کا  چینل شروع کرنے کا  ارادہ  رکھتے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button