جنرل نیوز

صفابیت المال کے زیر اہتمام رہبر فاؤنڈیشن کے اشتراک سے ضرورت مندوں میں ٹھیلہ بنڈیوں کی تقسیم

عادل آباد ۔ ضرورت مندوں کی خبر گیری رکھنا بہترین خدمت خلق ہے۔ان خیالات کا اظہار آل انڈیا صفابیت المال کے صدر حضرت مولانا غیاث احمد رشادی نے شہر مستقر عادل آباد کے ایک خانگی فنکشن ہال میں صفابیت المال شاخ عادل آباد و رہبر فاؤنڈیشن کے اشتراک سے عادل آباد مستقر کے 50 مستحقین میں بلالحاظ مذہب 10 لاکھ مالیت کی ٹھیلا بنڈیاں مع سازو سامان تقسیم پروگرام کے موقع پر خطاب کے دوران کیا۔

 

اس سلسلہ میں صفا شاخ عادل آباد کے صدر مولانا مبشر احمد رشیدی،نائب صدر حافظ شیخ بشیر احمد،معتمد حافظ کاظم پاشاہ،خازن حافظ عبدالعزیز،حافظ شیخ نزیر احمد و دیگر نوجوانوں نے انتظامات کیے اور پروگرام کی بحسن و خوبی کاروائی انجام دی۔مولانا غیاث احمد رشادی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ضرورت مندوں کو روزگار سے مربوط کرنے کی غرض سے ٹھیلا بنڈیوں کی مع سامان تقسیم عمل میں لائی گئی۔ٹھیلا بنڈیاں حاصل کرنے کے بعد ضرورت مندوں نے ذمہ داران سے اظہار تشکر کیا اور خوب دعاؤں سے نوازا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button