انٹر نیشنل

غزہ پر اسرائیل کا بڑا حملہ 150فلسطین شہید

نئی دہلی: غزہ پٹی کے شمال میں واقع جبالیہ پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 150 افراد جان بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ یہ اطلاع غزہ میں فلسطینی شہری دفاع نے جمعرات کو اپنی رپورٹ میں دی۔

 

فلسطینی شہری دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے شمالی غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے الحواج علاقے میں ‘بلاک 7’ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کم از کم 150 افراد شہید اور اتنی ہی تعداد میں زخمی ہوئے۔

 

اس حملے کے حوالے سے اسرائیلی فوج کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button