لائبریری چیئرمین ضلع نرمل سید ارجمند علی کو میوا و ٹی ایس پی ٹی اے کی جانب سے تہنیت پیش
نرمل، 25/اکتوبر/ضلع نرمل کے میوا و ٹی ایس پی ٹی اے صدر شیخ شبیر علی کی قیادت میں نو نامزد لائبریری چیئرمین ضلع نرمل سید ارجمند علی سے ٹی دونوں کے زمہ داران نے خیر سگالی ملاقات کی۔
اس موقع پر ان کی شالپوشی کی گئی اور گلدستہ پیش کرتے ہوئے انہیں نئی زمہ داری پر دلی مبارکباد دی اور مستقبل کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس دوران سید ارجمند علی سے سرکاری معلمین ، طلباء اور بے روزگاروں کے مسائل پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر سید ارجمند علی نے کہاکہ انھوں نے ڈی ایس سی2024 کی محفوظ زمروں کی آسامیوں کو ڈی ریزرو کروانے کے لئے اعلی عہدیداروں سے ملاقات کرتے ہوئے ایک تحریری یاداشت پیش کی،جس پر عہدیداروں نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔
اس وفد میں میوا و ٹی ایس پی ٹی اے صدر شیخ شبیر علی اور ٹی ایس پی ٹی اے جنرل سیکرٹری و میوا میڈیا سیکرٹری ڈاکٹر ساجد معراج ، میوا کے ریاستی نائب صدر زیڈ ایچ مسعود ، میوا کے ضلع نرمل کے اسوسی ایٹ پریسیڈنڈنٹ سید سرفراز موجود تھے۔