انٹر نیشنل

کابل کے ایک تعلیمی ادارہ میں خودکش دھماکہ _ 19 افراد ہلاک درجنوں زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آج ایک زور دار دھماکہ ہوا۔ تعلیمی  ادارہ میں ہونے والے دھماکے میں 19 افراد ہلاک ہوئے۔ کئی لوگ زخمی ہوئے۔مرنے والوں میں زیادہ تر طلبہ بتائے گئے ہیں یہ دھماکہ دشت برچی کے علاقے کاز ایجوکیشن سینٹر میں ہوا۔ ایسا لگتا ہے کہ خودکش حملہ آور نے ان طلبہ کو نشانہ بنایا جو یونیورسٹی کا امتحان دے رہے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ ہزارہ اقلیتی برادری اس اسٹڈی سینٹر میں بڑی تعداد میں موجود تھے اس طبقے پر ماضی میں بھی حملے ہوتے رہے ہیں۔ تاہم موجودہ حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button