نیشنل

دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء کے دو گروپوں میں تصادم _ فائرنگ میں ایک طالب علم زخمی

نئی  دہلی _ 30 ستمبر ( اردولیکس)  دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلبہ کے دو گروپوں کے درمیان لڑائی ہوگئی۔ ایک گروپ نے دوسرے پر فائرنگ کی جس سے ایک طالب علم زخمی ہو گیا۔ زخمی کو ایمس کے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

 

پولیس نے واقعہ کی تفصیلات بتائی کہ گزشتہ رات انہیں اطلاع ملی کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کی لائبریری میں طلباء کے گروپوں کے درمیان لڑائی شروع ہوگئی۔ لڑائی میں، یوپی کے میرٹھ ضلع کے رہنے والے طالب علم نعمان چودھری کے سر میں شدید چوٹیں آئیں اور اسے علاج کے لیے اوکھلا کے قریب ہولی فیملی اسپتال لے جایا گیا۔

 

آج ایک اور طالب علم نعمان علی اپنے زخمی دوست چودھری سے ملنے ہاسپٹل گیا لیکن جب دوسرے گروپ سے تعلق رکھنے والا جلال بھی  اپنے دوستوں کے ساتھ ہسپتال پہنچا تو انہوں نے ایمرجنسی وارڈ کے باہر نعمان علی پر گولی چلا دی۔ جلال میوات، ہریانہ کا رہنے والا ہے۔ اس واقعہ میں جامعہ نگر اور نیو فرینڈس کالونی پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button