نیشنل

بی جے پی لیڈر کی 60 سال کی عمر میں شادی

نئی دہلی ۔ ریاست مغربی بنگال بی جے پی کے سابق صدر دلیپ گھوش نے آج اپنی پارٹی کی ساتھی رنکو مجمدار سے شادی کرلی۔ یہ تقریب کولکتہ کے نیو ٹاؤن علاقے میں ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جس میں قریبی رشتہ دار اور دوست شریک رہے۔

دلیپ گھوش جو 60 سال کی عمر تک غیر شادی شدہ تھے ان کی رنکو مجمدار سے پہلی بار 2021 میں ایک صبح کی سیر کے دوران ملاقات کی۔ رنکو، جو بی جے پی کی خواتین ونگ اور بی سی فرنٹ اور ہینڈلوم سیل سمیت مختلف شعبوں میں کام کر چکی ہیں،نے بتایا کہ

 

انہوں نے ستمبر 2024 میں گھوش کو شادی کی پیشکش کی۔ ابتدائی طور پر گھوش نے کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی لیکن تین ماہ بعد اپنی والدہ سے مشورہ کرنے کے بعد انہوں نے رنکو کی پیشکش قبول کی۔رنکو مجمدار طویل عرصہ سے بی جے پی سے وابستہ ہیں دراصل وہ طلاق شدہ بتائی گئی ہیں اور ان کا ایک بیٹا ہے جو کولکتہ کے سالٹ لیک علاقے میں آئی ٹی کمپنی میں کام کرتا ہے۔

 

شادی کی تقریب سادگی سے انجام پائی۔ بی جے پی کے سینئر قائدین بشمول ریاستی صدر سکانتا مجمدار نے گھوش کی رہائش گاہ پر جا کر انہیں مبارکباد دی ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button