نیشنل
سری دیوی کی بیٹی جانوی کپور ہاسپٹل میں شریک

ممبئی۔ مشہور فلم اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جانوی کپور کو خرابی صحت کی وجہ سے ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ وہ سمیت غذا سے متاثر ہوئی ہیں ،شدید خرابی صحت کی وجہ سے انہیں ممبئی کی ایک ہاسپٹل منتقل کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ اس بات کی اطلاع فلم اداکارہ کے والد بونی کپور نے دی ہے۔ اداکارہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت جانوی ہاسپٹل میں زیر علاج ہے جہاں ان کی صحت مستحکم ہے۔
دو دن میں انہیں ہاسپٹل سے گھر جانے کی اجازت دیے جانے کے امکانات ہیں۔ واضح رہے کہ جانوی کپور ان دنوں کئی فلموں کی شوٹنگس میں مصروف ہیں۔