نیشنل

خاتون رکن پارلیمنٹ رہزنی کا شکار۔ دہلی میں واقعہ

نئی دہلی ۔عام طور پر بڑے شہروں میں رہزنی کے واقعات ایک عام بات بن چکی ہے لیکن تازہ طور پر پیش آئے چونکا دینے والے واقعہ میں ایک خاتون رکن پارلیمنٹ کے گلے سے طلائی زیور چھین لیا گیا۔

 

کانگریس کی لیڈر اور رکن پارلیمنٹ سدھا راما کرشنن کے گلے دہلی میں مارننگ واک کے دوران طلائی چین چھین لی گئی ۔ انہوں نے پیر کے روز پولیس میں اس کی شکایت درج کروائی۔

 

تمل ناڈو کی خاتون رکن پارلیمنٹ آر سدھا نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو اس سلسلےمیں مکتوب روانہ کیا جس میں بتایا گیا کہ پیر کی صبح دہلی کے چانکیہ پوری علاقے میں ان کی سونے کی چین چھین لی گئی اور اس دوران انہیں چوٹ بھی آئی۔کانگریس کی لوک سبھا رکن سدھا نے بتایا کہ 4 اگست کو صبح 6:15 سے 6:20 کے درمیان وہ راجیہ سبھا رکن راجاتھی کے ساتھ پولینڈ ایمبیسی کے گیٹ

 

 

نمبر 3 اور 4 کے قریب چہل قدمی کر رہی تھیں جب ایک شخص جو بائیک پر سوار تھا اور ہیلمٹ پہنے ہوئے تھا سامنے سے آیا اور ان کی چین چھین کر فرار ہوگیا۔انہوں نے وزیر داخلہ سے خواہش کی ہے کہ ملزم کو فوری گرفتار کیا جائے۔ یہ واقعہ ایک انتہائی حساس اور سفارتی علاقے میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button