انٹر نیشنل
لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جھڑپ 3 کیپٹن سمیت 8 اسرائیلی فوجی ہلاک
نئی دہلی: جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں 8 اسرائیل کے فوجیوں کی موت ہوگئی۔ اسرائیل نے ان ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔اسرائیلی فوج نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں تصدیق کی ہے کہ جنوبی لبنان میں لڑائی کے دوران اسرائیلی فوج کے 3 کیپٹن سمیت 8 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
آج اسرائیل کی فوج نے لبنان میں داخل ہونے کی کوشش کی اسی دوران اسرائیل فوج اور حزب اللہ کے جنگجوؤں کے درمیان تصادم ہوا۔حزب اللہ نے اسرائیل فوج کی لبنان میں زمینی راستے سے داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی اور اس دوران اسرائیلی فوج کو بھاری جانی نقصان بھی ہوا۔ اسرائیل نے 8 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی جبکہ غیر
سرکاری ذرائع کے مطابق 14 اسرائیلی جوانوں کی موت ہوئی اور قریب 34 زخمی بتائے جارہے ہیں۔