تلنگانہ

تلنگانہ کی خاتون وزیر کونڈا سریکھا نے بی آر ایس کے کارگزار صدر تارک راماراو پر لگایا سنگین الزام _ تلگو فلم انڈسٹری میں ہلچل

تلنگانہ کی خاتون وزیر کونڈا سریکھا نے بی آر ایس کے کارگذار صدر تارک راماراو کے خلاف اپنے ایک سنسنی خیز الزام میں مشہور اداکار ناگاچیتنیا اور سمنتا کی علیحدگی کے لئے ذمہ دار قراردیا۔ انھوں نے کہا کہ تارک راماراو نے ادکار ناگرجنا کی بہو سمنتا کو ان کے پاس بھیجنے پر ناگرجنا کے ملکیت والے این کنونشن سنٹر کو منہدم نہ کرنے کا پیشکش کیا تھا اس پیشکش پر اداکار ناگرجنا نے تارک راما راؤ کے پاس جانے بہو سمنتا پر دباؤ ڈالا تھا

کنڈا سریکھا کے اس سنسنی خیز الزام سے ٹالی ووڈ میں ہنگامہ مچ گیا اور کئی شخصیات نے خاتون وزیر کے الزام کی نہ صرف مذمت کی بلکہ معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ تارک راما راؤ نے کونڈا سریکھا کو قانونی نوٹس بھی روآنہ کردی ہے

 

گاندھی بھون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کونڈا سریکھا نے کہا کہ بی آر ایس دور میں اس وقت کے وزیر تارک راماراو نے ٹالی ووڈ کی کئی ہیروئنوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کیا تھا۔ ہیروئنوں کو ڈرگس کا عادی بنانے میں بھی کے ٹی آر کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے ٹی آر کی حرکتوں کی وجہ سے کئی ہیروئنوں نے یاتو فلم انڈسٹری چھوڑدی یا شادی کرلی۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس کے سوشیل میڈیا اکاونٹس سے ان کے خلاف بھی کئی طرح کے نازیبا ریمارکس کئے گئے

متعلقہ خبریں

Back to top button