انٹر نیشنل

پاکستان میں خودکش دھماکہ 9 ملازمین پولیس ہلاک

نئی دہلی:پاکستان میں خودکش بم دھماکہ میں کم از کم 9 ملازمین پولیس کی موت ہوگئی۔ معلوم ہوا ہے کہ حملہ آوروں نے پولیس ملازمین کو نشانہ بنایا۔ پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ خود کش حملہ آور ایک موٹر سائیکل پر سوار تھا جس نے پیر کے روز جنوب مغربی پاکستان میں ایک پولیس ٹرک کو ٹکر دے دی اوراسکے بعد دھماکہ ہوا جس میں 9 پولیس ملازمین ہلاک ہو گئے۔

پاکستان سےشائع ہونے والے روزنامہ ڈان کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بلوچستان کے بولان علاقے میں واقع کمبری پل پر پیش آیا، جو سبی اور کچھی کی سرحدوں سے متصل ہے۔ یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار ڈیوٹی سے واپس آ رہے تھے،دھماکہ اس قدرشدت کا تھا کہ پولیس کی گاڑی الٹ گئی۔ بلوچستان کانسٹیبلری شہری پولیس کا ایک خاص شعبہ ہے جو حساس مقامات اور اہم واقعات کے لیے سیکیورٹی فراہم کرتا ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں اس طرح کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button