تلنگانہ

کویتا کا دہلی شراب اسکام میں کلیدی رول ۔ عدالت نے بی آر ایس رکن قانون ساز کونسل کو سی بی آئی کی تحویل میں دے دیا

حیدرآباد۔ دہلی کے روز اوینیو کورٹ نے شراب اسکام کیس میں بی آر ایس رکن قانون ساز کونسل کویتا کو سی بی آئی کی تحویل میں دے دیا ۔ سی بی آئی نے کویتا کو پانچ دنوں تک تحویل میں دینے کی خواہش کی تھی تاہم عدالت نے تین دن کے لیے کویتا کو سی بی آئی کی تحویل میں رکھنے کی اجازت دی ہے۔

 

کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں کویتا کو سی بی آئی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے اس مہینے کی 15 تاریخ کی صبح 10 بجے انہیں حاضر عدالت کیا جائے گا۔ شراب اسکام کیس میں سی بی آئی نے کویتا کا کلیدی رول بتایا ہے اور یہ بھی کہا کہ انہوں نے تحقیقات کے دوران تعاون نہیں کیا اسی لیے تحویل میں دینے کی خواہش کی گئی ہے۔

 

سی بی آئی نے پانچ دن تحویل کی خواہش کی تھی لیکن عدالت نے تین دن تحویل کی اجازت دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button