انٹر نیشنل
امریکہ کے مسّی سِپی شہر میں تباہ کن طوفان کے بعد ایمرجنسی کا اعلان

نئی دہلی: امریکی صدر جوبائیڈن نے ریاست میں تباہ کن طوفانوں کے بعد اتوار کو Mississippi سے متعلق ایک ہنگامی اعلامیہ کو منظوری دی ہے اورایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اِس طوفان میں کم سے کم 25 افراد ہلاک ہوگئے اور ریاست میں تباہی مچ گئی تھی۔
First Light of Rolling Fork Mississippi after a Violent #Tornado last night. #mswx @SevereStudios @MyRadarWX pic.twitter.com/NG0YcI3TQn
— Jordan Hall (@JordanHallWX) March 25, 2023
وہائٹ ہاوس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اِس اعلامیہ کے تحت متاثرہ علاقوں میں ریاستی قبائلی اور مقامی طور پر حالات بحال کرنے کی کوششوں میں وفاقی مدد کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ یہ رقوم متاثرہ لوگوں کو Carroll، Humphreys، Monroe اور Shakey میں دستیاب کرائی جائے گی۔