تلنگانہ

نکہت زرین پر تلنگانہ کو فخر۔ چیف منسٹرتلنگانہ

حیدرآباد: چیف منسٹرتلنگانہ چندرشیکھرراو نےخواتین کی عالمی باکسنگ چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والی نکھت زرین کو مبارکباد دی۔ دفترچیف منسٹرکی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کے سی آر نے نکہت زرین کی جانب سے گولڈ میڈل جیتنے پر خوشی کا اظہارکیا، انھوں نے کہا کہ نکہت زرین نے ایک مرتبہ پھرگولڈ میڈل حاصل کیا جس پر تلنگانہ کو فخر ہے۔ مسلسل میڈلس حاصل کرتے ہوئے نکہت زرین نے عالمی سطح پراپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ کے سی آر نے مزید کہا کہ  تلنگانہ حکومت کھیلوں کی ترقی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کی فلاح و بہبود کے عہد کی پابند عہد ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button